سکوارڈن لیڈر کی نماز جنازہ ادا

بولاری ایئربیس میں شہید ہونے والے سکوارڈن لیڈر کی نماز جنازہ ادا

ویب ڈیسک: بولاری ایئربیس پر بھارتی حملے میں شہید ہونے والے سکوارڈن لیڈر عثمان یوسف کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
پاک فضائیہ کے شہید ہونے والے سکوارڈن لیڈر عثمان یوسف کی نماز جنازہ ریس کورس راولپنڈی میں ادا کی گئی جس میں پاک فضائیہ کے افسران سمیت دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
نماز جنازہ کے بعد شہید کے جسد خاکی کو آبائی علاقے کے روانہ کردیاگیا ۔
سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف بولاری ائیر بیس حیدر پر بھارتی حملے میں دیگر 4ساتھی سمیت شہید ہو گئے تھے ۔

مزید پڑھیں:  الیکشن کمیشن تقرریاں : سپیکر نے پارلیمانی کمیٹی بنانے سے انکار کردیا