نور مقدم قتل کیس

نور مقدم قتل کیس: مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی ۔
سپریم کورٹ آف پاکستان میں جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ اپیل پر13مئی کو سماعت کرے گا۔
مجرم کے والد ذاکر جعفر کی بریت کے خلاف اپیل بھی سماعت کیلئے مقرر کی گئی جبکہ کیس میں سزا یافتہ شریک مجرمان کی اپیلوں پر بھی سماعت ہوگی۔
یاد رہے کہ ظاہر جعفر نے نورمقدم کو اسلام آباد میں تشدد کے بعد قتل کر دیا تھا۔

مزید پڑھیں:  پنجاب میں ترقی اب امیر اور غریب کا فرق نہیں دیکھے گی ،مریم نواز