ویب ڈیسک: پاکستان کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان محمد صادق نے افغان وزیرداخلہ سراج الدین حقانی سے ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
دونوں رہنماں کی ملاقات افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہوئی، ملاقات کا مقصد پاکستان، چین اور افغانستان کے مابین چھٹی (6)وزرائے خارجہ ملاقات کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دینا تھا۔
ملاقات کے دوران پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمسایوں کے ساتھ باہمی احترام اور تعمیری اشتراک پر مبنی اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔
ملاقات میں پاکستان افغانستان اور چین کے مابین 5ویں وزرائے خارجہ ملاقات میں ہونیوالے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
