شوبزشخصیات کاافواج پاکستان کوخراج تحسین

آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی : شوبزشخصیات کاافواج پاکستان کوخراج تحسین

ویب ڈیسک: بھارت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر پاکستان کی معروف شوبز شخصیات نے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا ۔
اس حوالے سے معروف اداکار عمران اشرف نے کہا کہ پوری دنیا کے سامنے پاکستان، افواج پاکستان اور عوام سرخرو ہو گئے،آپریشن بنیان مرصوص چند گھنٹوں میں ہی کامیاب ہو گیا۔
انہوں نے کہا کہ عوام نے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکرثابت کیاکہ حملے کابھرپورجواب دیاجائیگا،افواج پاکستان نے ثابت کردیا ہم پرحملہ کرنے والے ہرطاقت کاوہی انجام ہوگاجو بھارت کاہوا۔
سینئر اداکاریاسرنوازنے اس سلسلے میں اپنے پیغام میں کہا کہ افواج پاکستان نے بھارت کوکراراجواب دیکرایساسبق سکھایاہیوہ ہمیشہ یادرکھے گا،افواج پاکستان کی بیمثال بہادری کوسلام، پاکستان زندہ باد،افواجِ پاکستان پائِندہ باد۔
اداکار احسن خان نے کہا کہ افواج پاکستان نے دنیا بھر میں پاکستان اور عوام کا نام بلند کیا،ہمیشہ یہ سنتے آئے کہ قوم کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے ا ورآج یہ بات ثابت ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کاخوراک کے انتظار میں کھڑے فلسطینیوں پر حملہ ،مزید47 شہید