ویب ڈیسک: ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ۔
شدید بارش اور ژالہ باری کے نتیجے میں کئی علاقوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا جبکہ ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔
اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش اورژالہ باری ہوئی،آبپارہ مارکیٹ میں تیز آندھی اور بارش کے وقت درخت گر گیا،درخت کے نیچے موجود گاڑی بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
آبپارہ مارکیٹ کی سڑک بھی درخت گرنے کی وجہ سے مکمل طور پر بند ہوگئی ،لاہور کے مختلف علاقوں میں بھی موسلا دھار بارش اورژالہ باری ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
ہری پورشہر سمیت گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ، بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ تیز ہوائوں کے باعث مختلف فیڈر ٹرپ کر گئے، شہر بھر میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے۔
لوئردیر اور گردونواح میں بھی گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی ،بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ کر موسم خوشگوار ہوگیا۔
