ویب ڈیسک: مانسہرہ میں نہر میں نہاتے ہوئے 2بچے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے جن کی نعشیں نکال لی گئیں ۔
پولیس حکام کے مطابق افسوسناک واقعہ تھانہ خاکی کی حدود ہمشیریاں ڈبی میں پیش آیا جہاں شادی پر آئے دو معصوم بچے نہاتے ہوئے نہر میں ڈوب گئے ۔
ڈوب کر مرنے والوں بچوں کی نعشیں نکالی گئی جن کی عمریں 10اور 12سال کے درمیان ہے ، شناخت ادم نور اور خریم کے نام سے ہوئی ۔
بچوں کی نعشوں کو ورثا کے حوالے کردیاگیا جن کا تعلق پانو اور مہانڈری سے ہے ۔
