ویب ڈیسک: پاکستاں کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ مودی کے جنگی جنون نے بھارت کو بندگلی میں دھکیل دیا ہے، بھارت کو اب اندازہ ہوگیا کہ پاکستان سے الجھنا مہنگا پڑگیا۔
بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر سی ویو کراچی پر یوم تشکر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ آج ہم امن کے لیے باہر نکلے ہیں، پاکستاں کی افواج کو سلیوٹ کرتا ہوں۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بھارت کو اب اندازہ ہوگیا کہ پاکستان سے الجھنا مہنگا پڑگیا، بھارت کا میڈیا 50 فیصد بالی ووڈ اور 50 فیصد کارٹون نیٹ ورک ہے، ، بھارت میں لوگ پیار محبت سے چلنا چاہتے ہیں لیکن مودی بھارتیوں کوبدنام کررہا ہے۔
سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، پاکستان کا ایک ایک بچہ پاک فوج کے ساتھ ہے، میں اپنی فیملی اور دوستوں کی جانب سے پاک فوج کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ بھارت نے ہمارے معصوم بچوں کو شہید کیا، سویلین آبادی پر حملیکییگئے، لوگ شہید ہوئے، مساجد شہید کی گئیں،کئی معصوم شہید ہوئے، آپ نے ہمارے بچوں کو سویلینز کو مارا ہے، آپ ایک ثبوت بتا دو کہ ہم نے آپ کے کسی سویلین کو مارا ہو، ہماری فوج سے لڑو تاکہ پتا چلے کہ تم کتنے تگڑے ہو۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ہم امن پسند لوگ ہیں، ہمارا مذہب امن کا درس دیتا ہے، 70 سے 80 ہزار لوگ ہمارے شہید ہوئے ہیں، پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہے ، بغیر ثبوت کے پہلگام واقعیکا الزام ہم پر لگایا گیا، حملہ کیا ہے تو اب نتائج بھگتو، مودی پاکستان سمیت پوری دنیا میں بدنام ہو رہا ہے،کینیڈا میں سکھوں پر حملہ کیا وہاں منہ کی کھانا پڑی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں، ہمارا ملک بے مثال قربانیوں کے نتیجے میں ملا ہے اور آج تک ہم قربانیاں دے رہے ہیں، اس ملک کے لیے جوانوں نے قربانی دی ہے ان کی قربانی ضائع نہیں ہوگی۔
