شمالی وزیرستان میں فائرنگ

شمالی وزیرستان میں فائرنگ سے 2نوجوان جاں بحق

ویب ڈیسک: شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2نوجوان جاں بحق ہو گئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ میر علی سب ڈویژن کے گاؤں عیدک میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے دن دیہاڑے فائرنگ کرکے 2نوجوانوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
قتل ہونے والے نوجوانوں کی شناخت روبییل ولد گل صابر اور امان اللہ ولد ناندر سکنہ عیدک کے نام سے ہوئی ۔
ملزمان واردات کے بعد فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردیں ۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی طیاروں نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے، عراق