پشاور میں پولیس گاڑی خودکش دھماکہ

پشاور میں پولیس گاڑی پر خودکش دھماکہ ،سب انسپکٹر سمیت 2اہلکار شہید

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور میں رنگ روڈ پر پولیس گاڑی پر خودکش دھماکہ ہوا جس میں سب انسپکٹر سمیت 2اہلکار شہید ہو گئے جبکہ 3زخمی ہو گئے ۔
ابتدائی تفصیلات کے مطابق تھانہ چمکنی کی حدود نزد مال مویشی منڈی برلب نہر پر پیش آیا جہاں پولیس موبائل گاڑی پر خود کش دھماکہ ہوا جس میں سب انسپکٹر سمیت 2اہلکار شہید جبکہ3زخمی ہو گئے ہیں ۔
شہید ہونے والوں میں اے ایس آئی لائق زادہ اور کانسٹیبل عالمزیب جبکہ زخمیوں میں انعام اللہ بیلٹ نمبر5613آئی ایچ سی ،مہتاب خان 381اور پولیس موبائل کاڈرائیور شامل ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ایمبولینس ودیگر گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اورتین زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔
پولیس نے فوری طورپر موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ۔

مزید پڑھیں:  ایف بی آرمیں غیر رجسٹرڈ افراد کیخلاف گھیرا تنگ،بجلی وگیس کنکشن کاٹنےکافیصلہ