ویب ڈیسک: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ الحمدللہ! افواج پاکستان نے قوم سے کیا گیا پورا کردیا۔
پاکستان ایئر فورس اور پاکستان نیوی کے سینئر آفیسرز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ کہا کہ الحمداللہ، افواج پاکستان نے قوم سے کیا گیا وعدہ نبھایا، بھارت نے جارحیت کرکے بیگناہ پاکستانیوں کا خون بہایا، بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص شروع کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کیخلاف بنیان مرصوص آپریشن کیا،ہماری تمام ہمدردی شہدا کے خاندانوں کیساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے ڈرون کے ذریعے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی گئی، وطن کے دفاع میں جان دینے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے اپنی قوم سے تین چیزوں کا وعدہ کیا تھا، ہم نے وعدہ کیا تھا کہ پاکستان کا جواب بھرپور ہوگا، ہم نے قوم سے کہا تھا کہ ہمارے جواب کا وقت، مقام اور طریقہ ہم خود طے کریں گے، ہم نے کہا تھا جب ہم جواب دیں گے تو صرف انڈین میڈیا نہیں پوری دنیا کے میڈیا کو اس کا پتہ ہوگا۔ پاکستانی افواج اپنے غیور اور بہادر عوام کاشکریہ ادا کرتی ہیں۔ 6 اور7 مئی کو بھارتی جارحیت سے بچوں اور خاتون سمیت معصوم افراد شہید ہوئے، بھارت نے آزاد کشمیر کی سویلین آباد کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا،ہمارے دل اور ہمدردیاں شہدا کے اہلخانہ کیساتھ ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نیکہا کہ پاک فوج نے آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کے خلاف استعمال ہونے والے 26 ملٹری ٹارگٹس کو نشانہ بنایا، اڑی نیٹ ورکس اسٹیشن اور پونچھ راڈار کو نشانہ بنایا، اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے فتح سے نوازا۔وزیراعظم اور وزرا کے مشکور ہیں جنہوں نے مشکل وقت میں اہم فیصلے کیے، پاکستان کیخلاف آپریشن کرنے والی تمام جگہوں پر پاکستان نے جواب دیا، عوام، جوانوں اور سیاسی قیادت کے شکرگزار ہیں جو ریاست کے ساتھ کھڑے ہوئے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ پاکستان نے بھارت کے 26 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا جہاں سے پاکستانی عوام پر حملہ کیا گیا تھا۔ ہم نے سورت گڑھ، سرسہ، آدم پور، اونتی پورہ میں اہداف کو نشانہ بنایا۔ اودھم پور، پٹھان کوٹ میں بھی اہداف کو نشانہ بنایاگیا۔2 مقامات پربھارت کے ایس 400 بیٹری سسٹم کوکامیابی سے نشانہ بنایا، پاکستان نے اپنی وسیع ترٹیکنالوجی میں سیکچھ کا تحمل کے ساتھ استعمال کیا، اس طرح کی بیشمار ٹیکنالوجی کی صلاحیتیں مستقبل میں بھی استعمال کی جاسکتی ہیں۔لائن آف کنٹرول پران فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جو آزادکشمیر میں معصوم شہریوں پر حملیکر رہے تھے۔ پاکستان نیانتہائی مہارت، تحمل اور درستگی سے جواب دیا، پاکستان پرحملہ کرنیوالی تمام جگہوں کو نشانہ بنایا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بیاس اور نگروٹا میں براہموس میزائلوں کے اڈے پرحملہ کیا۔ پاکستانی افواج نے بھرپور سائبر حملے بھی کیے، بھارتی فوج کے زیر استعمال سسٹم کو مفلوج کیا۔مشرقی سرحد پر پاک فوج کی مصروفیت کے دوران کے پی اور بلوچستان میں بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے۔ جب بھی بھارت نے جارحیت کی، ہمارا ردعمل جامع، بھرپور اور فیصلہ کن ہوگا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے جس کے ثبوت بھی موجود ہیں،کوئی شک میں نہ رہے، ہماری خودمختاری پر حملہ کیا گیا تو بھرپور جواب دیا جائیگا۔ پاکستانی میڈیا بہادری سے بھارتی میڈیا کے سامنے ڈٹا رہا۔
