شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ

پشاور:خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

ویب ڈیسک: پشاور میں گزشتہ رات خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے سب انسپکٹر لئیق زادہ خان اور کانسٹیبل عالمزیب کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ۔
شہداء کی نماز جنازہ ملک سعد شہید پولیس لائن میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی اس موقع پر اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہدا کو سلامی پیش کی۔
نماز جنازہ میں ایم این اے ارباب شیر علی،چیف سیکرٹری خیبر نختونخواہ شہاب علی شاہ، آئی جی خیبر پختونخواہ پولیس ذوالفقار حمید، کمشنر پشاور ڈویژن ریاض محسود، سی سی پی او پشاور قاسم علی خان،ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی شوکت عباس ، ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد، ایس ایس پی انوسٹی گیشن نور جمال،سی ٹی ڈی حکام ڈویژنل ایس پیز اور دیگر پولیس افسران سمیت شہید وں کے لواحقین نے بھی شرکتم کی ۔
ایم این اے ارباب شیر علی،چیف سیکرٹری خیبر نختونخواہ شہاب علی شاہ، آئی جی خیبر پختونخواہ پولیس ذوالفقار حمید، کمشنر پشاور ڈویژن ریاض محسودنے شہیدوں کے جسد خاکی پر پھول چڑھائے اور ان کے بلند درجات کے لئے دعا کی ۔
اس موقع پر چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ اورآئی جی خیبر پختونخواہ پولیس ذوالفقار حمید نے شہدا کے ورثا سے تعزیت کے دوران شہید کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔
آئی جی خیبر پختونخوا نے ورثا کو یقین دلایا کہا کہ شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا ۔

مزید پڑھیں:  ضم اضلاع کے فنڈز روکنا دہشت گردی کو فروغ دینے کے مترادف ہے،بیرسٹر سیف