ویب ڈیسک: پاکستان سے جنگ بندی کا اعلان کرنے پر سیخ پا انتہاپسندوں نے بھارتی سیکرٹری خارجہ کو غدار قرار دے دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان سے جنگ بندی کرنے کا اعلان کرنے پر جنگ کے حمایتی انتہا پسندوں نے بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مسری کو غدار قرار دے دیا۔
بتایا گیا ہے کہ جنگ بندی اعلان کے بعد وکرم مسری اور ان کے اہلخانہ کو دھمکیاں موصول ہورہی ہیں جس کے بعد وکرم مسری نے اپنا سوشل میڈیا اکانٹ بھی لاک کر دیا ہے۔
دوسری جانب بھارتی سیاستدانوں، غیرملکی سفارت کاروں اور بھارتی ایڈمنسٹریٹو سروس ایسوسی ایشن نے وکرم مِسری سے اظہار یکجہتی کیا ۔
