6صفر سے کامیابی ملی

بھارتی فضائیہ کے مقابلے 6صفر سے کامیابی ملی،ائیر وائس مارشل

ویب ڈیسک: پاک فضائیہ کے ائیروائس مارشل اورنگزیب احمد نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کو بھارت کی فضائیہ کے مقابلے 6صفر سے کامیابی ملی،اپنی بھرپورصلاحیتوں سے دشمن کو نشانہ بنایا۔
پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے ائیروائس مارشل اورنگزیب احمد نے بتایاکہ بھارتی فضائیہ کی جارحیت پر اس کے طیارے مار گرائے اور پاک فضائیہ کو بھارت کی فضائیہ کے مقابلے 6 صفر سے کامیابی ملی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے ڈرون طیاروں سے پاکستانی شہری آبادی کو نشانہ بنایا، ڈرونز سویلین کی جگہ آتے تھے تو اسے احتیاط سے گراتے تھے، پاکستان نے تمام ڈرونز اور بغیرپائلٹ طیاروں کابروقت پتا لگایا۔
ان کا کہنا تھاکہ براہموس میزائل کے حملے کو بھی ائیر ڈیفنس سسٹم نے ناکارہ بنایا، پاک فضائیہ نے اپنی بھرپورصلاحیتوں سے دشمن کو نشانہ بنایا۔
ائیروائس مارشل اورنگزیب احمد کا کہنا تھاکہ رافیل بہترین جنگی طیارہ ہے اصل بات پائلٹ کی ٹریننگ ہوتی ہے، جے ایف 17 طیارے پاکستان کا فخر ہیں۔

مزید پڑھیں:  ٹرمپ نے ایرانی نظام حکومت کی تبدیلی کا مطالبہ کر دیا