ویب ڈیسک: پاک بحریہ کے وائس ایڈمرل رب نواز کا کہنا تھا کہ دوران جنگ 6اور 7مئی کی درمیانی شب بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے پاکستان نیوی بھی تیار تھی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وائس ایڈمرل رب نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان نیوی نے تمام بندرگاہوں کو آپریشنل رکھا، پاکستان کی سمندری حدود سے بھارتی جہاز 400 ناٹیکل میل دور تھا۔
انہوں نے پاکستان نیوی کو تیار دیکھ دشمن کی آگے بڑھنے کی ہمت نہیں ہوئی۔ سمندی حدود کی حفاظت نیوی کی ذمہ داری تھی،جسے بخوبی پورا کیا گیا۔
ایڈمرل رب نواز کا مزید کہنا تھا کہ نیوی نے اپنی بھرپور حکمت عملی کے تحت تجارتی بحری جہازوں کی بحفاظت آمدورفت کو یقینی بنایا۔
