ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9مئی کے آٹھ مقدمات میں ضمانت کیلئے دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی ۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 15 مئی کو سماعت کرے گا، عدالت نے اسپیشل پراسیکیوٹر کو دلائل کیلئے طلب کیا ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر ایڈووکیٹ کی وساطت سے ضمانت کیلئے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔
جناح ہاؤس، عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤسمیت آٹھ مقدمات میں درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔
