پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے

لاہور سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھل گئے

ویب ڈیسک: پاک بھارت جنگ بندی کے بعد لاہور سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے آج سے معمول کے مطابق کھل گئے۔
تمام نجی و سرکاری سکولوں میں تدریسی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز ہوگیا جبکہ لاہور تعلیمی بورڈ کے تحت انٹر پارٹ ٹو تھیوری کے امتحانات بھی آج سے شیڈول کے مطابق ہو رہے ہیں ۔
میٹرک امتحانات کے پریکٹیکل بھی آج سے شیڈول کے مطابق لئے جا رہے ہیں،انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو اور میٹرک پریکٹیکل کے ملتوی پرچوں کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
گزشتہ روز محکمہ سکول ایجوکیشن اتھارٹی اور ہائر ایجوکیشن نے 12 مئی سے تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کابینہ نے ایم ٹی آئی اپیلیٹ ٹریبونل کے دو ممبران کو برطرف کردیا