امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات

جوہری مذاکرات: امریکا اور ایران کے درمیان چوتھا دور اختتام پذیر

ویب ڈیسک: عمان میں امریکا اور ایران کے درمیان جوہری مذاکرات کا چوتھا دور تین گھنٹے سے زائد جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہو گیا ۔
امریکی انتظامیہ کے سینئر اہلکار نے دعوی کیا ہے کہ ایران کے ساتھ بات چیت آگے بڑھانے کیلئے تکنیکی عناصر کے ذریعے کام جاری رکھنے کیلئے معاہدہ طے پا گیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات کے چوتھے دور میں مشکل لیکن مفید بات چیت ہوئی، اگلے دور کا عمان کی طرف سے اعلان کیا جائے گا۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا امریکا کے ساتھ مذاکرات آگے بڑھ رہے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان معاہدے تک پہنچنے کیلئے مفید بات چیت ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹرمپ ایران اسرائیل جنگ میں جلتی پر تیل ڈال رہے ہیں،چین