ویب ڈیسک: امریکی تجویز پر ترکیہ میں روس اور یوکرین کے درمیان براہ راست مذاکرات کا امکان روشن ہو گیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرینی صدر زیلنسکی نے سوشل میڈیا پر روسی ہم منصب پیوٹن سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔
صدر زیلنسکی نے پوسٹ میں لکھا کہ ترکیہ میں ہونے والے جنگ بندی مذاکرات کے دوران پیوٹن سے ملاقات کرنا چاہتا ہوں جس کے بعد روس یوکرین سیز فائر مذاکرات 15مئی کو استنبول میں ہونے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کے لئے کوششیں تیزکردی گئی ہیں اور یہ کوششیں کی جارہی ہیں کہ دونوں مذاکرات کی میز پرآکر جنگ بند کا اعلان کریں۔
