ویب ڈیسک: شکاگو میں جاری پی ایس اے ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستانی عاصم خان اور نور زمان کا سفر دوسرے راونڈ میں ہی ختم ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپئن شپ کے دوسرے راونڈ میں نور زمان کو سابق ورلڈ چیمپئن مصر کے کریم گواڈ نے تین صفر سے ہرایا۔
عاصم خان بھی اسی مارجن سے ناکام رہے، عاصم خان کے خلاف نمبر دس سیڈ ملائیشیا کے این یونگ نے برتری ثابت کی۔
