افغان طالبان نے شطرنج پر پابندی

افغان طالبان نے شطرنج کھیلنے پر پابندی عائد کردی

ویب ڈیسک: افغانستان کی طالبان حکومت نے جوئے کا ذریعہ بننے پر شطرنج کھیلنے پر پابندی عائد کردی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان حکومت نے جوئے کا ذریعہ بننے پر شطرنج کے کھیل پر وقتی طور پر پابندی عائد کردی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے افغانستان میں کھیلوں کے ادارے کے ترجمان اطل مشوانی کا کہنا ہے کہ اسلامی قوانین میں شطرنج کو جوئے کو ذریعہ سمجھا جاتا ہے اور جب تک شطرنج کے حوالے سے مذہبی تحفظات دور نہیں ہوتے تب تک ملک میں یہ کھیل معطل رہے گا۔
واضح رہے گزشتہ سال افغانستان کی طالبان حکومت نے مکس مارشل آرٹس کو اسلامی اصولوں سے متضاد اور پرتشدد کھیل قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی عائد کردی تھی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلی گنڈاپور نے اسلام آبادکی جانب مسلح پیش قدمی کی دھمکی دیدی