ویب ڈیسک: پاکستان اور بھارت کیدرمیان جنگ بندی کے بعد فضائی آپریشن معمول بحال ہونا شروع ،پاکستان کے تمام ایئرپورٹس پر معمول کے مطابق آپریشن بحال ہے ۔
متحدہ عرب امارات کی پروازوں نے بھی پاکستان کیلئے اڑان بھرنا شروع کر دی ہے جبکہ سعودی ایئرلائن کے پاکستان کے لیے آپریشن کل سے شروع ہونے کی توقع ہے۔
ایئرپورٹ حکام کے مطابق لاہور، سیالکوٹ، کراچی، پشاور اور اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تمام آپریشنز معمول کے مطابق ہیں تاہم فلائٹ آپریشن کی عارضی بندش سے کچھ پروازوں کے شیڈول متاثر ہوئے، مسافر ایئرپورٹ پر آنے سے پہلے ایئرلائنز کی ہیلپ لائن سے وقت کی تصدیق کر لیں۔
ادھر بھارت نے کشیدگی کے باعث عارضی طور پر بند 32 ہوائی اڈے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، ان میں لداخ ، دھرم شالا، جموں ، سرینگر ، امرتسر اور چندی گڑھ سمیت مختلف شہروں کے اڈے شامل ہیں۔
