ویب ڈیسک: بنوں میں مغوی ٹیچر فرمان علی شاہ کی بازیابی کیلئے اقوام بنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
احتجاج میں بڑی تعداد میں مختلف علاقوں کے عوام نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر مظاہرین نے پریڈی گیٹ کے سامنے روڈ بند کرکے احتجاج کیا ۔
مظاہرین نے ضلعی انتظامیہ ، پولیس اور سیکورٹی اداروں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ استاد فرمان علی شاہ کو 23اپریل کو ٹوچی پل سے اغوا کیا گیا تھا۔
مغوی استاد 20 دن گزرنے کے باوجود بھی رہا نہ کیا جاسکا ، مظاہرین نے فوری بازیابی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ۔
