ریلی بلوچ رجمنٹ سنٹر پہنچ گئی

ایبٹ آباد: پاک فوج سے اظہار تشکر ریلی بلوچ رجمنٹ سنٹر پہنچ گئی

ویب ڈیسک: بھارت کو جنگی محاذ پر شکست دینے پر ایبٹ آباد میں پاک فوج سے اظہار تشکر ریلی بلوچ رجمنٹ سنٹر پہنچ گئی ۔
ریلی میں شریک سول سوسائٹی کے افراد نے فوجی جوانوں کو ہار پہنائے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اس موقع پر بچوں کی بڑی تعداد بھی فوجی جوانوں سے اظہار تشکر کرنے کیلئے موجود رہی ۔
شرکا نے قومی پرچم تھامے پاکستان اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے دلیری سے مقابلہ کرکے بھارت کو بدترین شکست دی،پاک فوج ہمارے سروں کا تاج ہے۔

مزید پڑھیں:  تفتان بارڈر کی بندش سے غذائی اور ایندھن کی قلت کا خدشہ