ویب ڈیسک: رستم میں فائرنگ سے سابق ایس ایچ او کا بیٹا جاں بحق ہو گیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ رستم کے علاقہ مچھی میں پیش آیا جہاں سابق ایس ایچ او خادمین خان کے بیٹے یحییٰ خان کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا ۔
پولیس کی رپورٹ پر مبینہ ملزمان فقیر ، حکم داد پسران شیردل اور موخاد ولد فقیر ساکنان مچھی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ۔
