ویب ڈیسک: امریکا اور چین کے درمیان 90روز کے لیے ٹیرف میں 115فیصد کمی پر اتفاق کرلیاگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جنیوا میں چینی حکام کی امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ سے ملاقات ہوئی جس میں ٹیرف میں کمی پر اتفاق کیا گیا جس کا اعلان امریکی وزیر خزانہ نے کیا ۔
امریکی وزیر خزانہ نے اس حوالے سے کہا کہ امریکا اورچین نے باہمی تجارتی ٹیرف میں 115 فیصد کمی پر رضامندی ظاہرکردی ہے، دونوں ممالک نے اقدامات 90 دن کے لیے مخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری جانب چینی وزارت تجارت نے کہا کہ امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات میں کافی پیشرفت ہوئی ہے، ٹیرف میں کمی دونوں ممالک اور دنیا کے مشترکہ مفاد میں ہے، امیدہے امریکا تجارت کے معاملے پرچین کے ساتھ کام کرتا رہیگا۔
