ویب ڈیسک: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنمائوں کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے تمام شعبوں میں پہلے سے موجود برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
