ویب ڈیسک: ملک میں سونا سستا ہو گیا جس کے بعد فی تولہ قیمت 3لاکھ 40ہزار500روپے ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔۔
فی تولہ سونا ایک روزمیں 10ہزار400 روپے سستا ہوگیا جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 40ہزار500 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10گرام سونا 8ہزار917 روپیسستا ہو کر 2 لاکھ 91 ہزار923 روپیکا ہوگیا۔
دنیا بھرمیں سونے کے ذخائر کے حوالے سے امریکا پہلے نمبر پرہے جبکہ ایشیا میں یہ اعزاز چین کے پاس ہے،بھارت عالمی سطح پر آٹھویں اورایشیا میں دوسرے نمبر پر ہے، پاکستان عالمی فہرست میں 49 ویں نمبر ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکا، جرمنی اور اٹلی سونے کے ذخائر کے حوالے سرفہرست ہیں، ایشیا میں چین اور بھارت سونے سب سے زیادہ ذخائر رکھتے ہیں۔
ورلڈ گولڈ کونسل کے مطابق مختلف ممالک کے مرکزی بینکوں نے 2024 میں 1,000 میٹرک ٹن سے زائد سونا خریدااور پچھلی دہائی کی اوسط سالانہ خریداری کے تقریبا دگنا کے برابر ہے۔
