ویرات کوہلی کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

ویرات کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ویب ڈیسک: بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کی جانب سنے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیاگیا۔
اپنے سوشل میڈیا پیغام میں ویرات کوہلی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے وائٹ جرسی پہنتے ہوئے 14سال کا عرصہ گزر چکا ہے۔
کوہلی نے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا کہ اس فارمیٹ سیریٹائرمنٹ لینا آسان نہیں تھا لیکن مجھے یہ ٹائم درست لگا۔
بھارتی بیٹر کے چاہنے والوں کی جانب سے انہیں شاندار کیرئیر پر مبارکبادیں پیش کی جارہی ہیں جب کہ مداح افسردگی کا اظہار کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے 123 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں، کوہلی نے ٹیسٹ کیرئیر میں 9230 رنز بنائے جن میں 30سنچری اور 31 ففٹیز شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  وفاقی حکومت نے ضم اضلاع کیلئے ترقیاتی پیکج کی منظوری دیدی