یوٹیلٹی اسٹورز کی نجکاری

حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز کی نجکاری کا اعلان کردیا

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے یوٹیلٹی سٹورز کی نجکاری کا اعلان کرتے ہوئے نجکاری کیے جانے والے اداروں کی فہرست میں شامل کرلیا۔
اس حوالے سے قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران تحریری بیان میں وزیر برائے نجکاری عبدالعلیم خان نے بتایا کہ موجودہ اگلے چار سال میں 24 اداروں کی نجکاری کی جائے گی، یوٹیلٹی اسٹور کو بھی اس فہرست میں شامل کرلیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تین بینکس فرسٹ وومن بینک، ایچ بی ایف سی اور زرعی ترقیاتی بینک کی بھی نجکاری کی جائے گی، پاکستان انجیئرنگ کمپنی، سندھ انجینئرنگ لمیٹڈ بھی نجکاری لسٹ میں شامل ہیں، توانائی شعبے میں بجلی پیدا اور تقسیم کرنے والی 12 کمپنیاں اور امریکا میں روزویلٹ ہوٹل بھی نجکاری کی لسٹ میں شامل ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نقصان میں چلنے والے اداروں کی نجکاری کی جارہی ہے، نجکاری کیے جانے والے اداروں میں پی آئی اے اور الیکٹرک سپلائی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔
رکن اسمبلی بشیر خان نے سوال کیا کہ کون سے اداروں کی نجکاری مکمل ہوچکی ہے اور حاصل ہونے والی رقم کی تفصیل کیا ہے؟ اس پر پارلیمانی سیکریٹری آسیہ اسحاق نے جواب دیا کہ اکتوبر نومبر میں پی آئی اے کی نجکاری مکمل ہو جائے گی۔

مزید پڑھیں:  فیلڈ مارشل عاصم منیر کی آج امریکی صدر سے اہم ملاقات طے