پاکستان اور بھارت پر دباؤ ڈال

پاکستان اور بھارت پر دباؤ ڈال کر ایٹمی جنگ رکوا دی: صدرٹرمپ

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاک بھارت جنگ پربات کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے پاکستان اور بھارت پر دبا ڈال کر دونوں ملکوں کے درمیان ایٹمی جنگ رکوا دی۔
وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے قائدین غیر متزلزل تھے، میں نے انہیں کہا کہ اگر جنگ سے باز نہ آئے تو کوئی تجارتی معاہدہ نہیں ہوگا۔
امریکی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک نے جنگ تجارت کی وجہ سے بند کی ہے، امریکا تجارت کے حوالے سے بھارت اور پاکستان کی مدد کیلئے تیار ہے، بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدے پر بات چیت کر رہے ہیں پاکستان کے ساتھ بھی کریں گے۔
صدر ٹرمپ نے امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک مستقبل میں ہی اسی طرح ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشیدگی سے گریز کریں گے۔
یاد رہے کہ پاک فوج کے آپریشن بنیان المرصوص میں بھارت پر تابڑ توڑ حملوں نے ہندوستان کو جنگ بندی پر مجبور کردیا تھا۔

مزید پڑھیں:  کب تک آئی ایم ایف سے قرضے لے کر ملک چلائیں گے؟، چیئرمین نیب