ویب ڈیسک: سعودی ولی عہد کے زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں جہاں فلسطینی عوام کی حمایت کا اعادہ کیا گیا، وہیں پاک بھارت جنگ بندی کا خیرمقدم اور امریکہ سے مستقبل میں مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاک بھارت جنگ بندی کا خیر مقدم کیا گیا اور دونوں ممالک کے درمیان دیرپا امن کے فروغ کے حوالے سے کوششوں کو فروغ دینے والی کوششوں کو سراہا گیا۔
اجلاس میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب کا خیر مقدم کرنے سمیت اس امید کا اظہار کیا گیا کہ سعودی عرب اور امریکہ مستقبل میں مل کر کام کریں گے، اجلاس میں کابینہ اراکین نے غزہ میں اسرائیلی اقدامات کی شدید مذمت کی اور انہیں عالمی قوانین کے خلاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب فلسطینی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔
اجلاس میں کابینہ کے اراکین نے پاک بھارت جنگ بندی کا خیرمقدم کیا اور دونوں ممالک کے درمیان دیرپا امن کے لیے عالمی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ دونوں پاک بھارت کشیدگی سے خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں، اس لیے دونوں ممالک کو خطے اور لوگوں کی سلامتی کیلئے امن کو فروغ دینا چاہئے۔
