شمالی وزیرستان میں 4افراد قتل

نامعلوم افراد کے ہاتھوں شمالی وزیرستان میں 4افراد قتل

ویب ڈیسک: شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں 4افراد قتل کر دیئے گئے، تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام کے گاوں دتہ خیل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں 4افراد قتل کر دیئے گئے ہیں، مقتولین کی شناخت مولوی اجمل لونگ، شوتولائی اور شیر بہادر کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں پیش آنے والے اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ گنڈا پور کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی