بجٹ مذاکرات کیلئے تیاریاں مکمل

پاکستان اور آئی ایم ایف میں بجٹ مذاکرات کیلئے تیاریاں مکمل

ویب ڈیسک: پاکستان اور آئی ایم ایف میں بجٹ مذاکرات کیلئے تیاریاں مکمل ، کل سے شروع ہونے والے مذاکرات 23 مئی تک جاری رہیں گے، بجٹ کے حوالے سے تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے آمدن اور اخراجات سمیت ٹیکس اور نان ٹیکس آمدن پر بریفنگ دی جائےگی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف میں بجٹ مذاکرات کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، کل سے شروع ہونے والے مذاکرات 23 مئی تک جاری رہیں گے، اس سلسلے میں تمام تر تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے، مذاکرات کے دوران آئندہ بجٹ کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی، اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ آمدن اور اخراجات پر بھی کھل کر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
آئندہ مالی سال کے اس بجٹ مذاکرات میں پاکستان کی طرف سے ٹیکس آمدن اور نان ٹیکس آمدن پر بریفنگ دی جائےگی، جبکہ آئندہ بجٹ میں 400ارب روپے کے ٹیکس اقدامات بھِ زیر غور رہیں گے، بجٹ میں ٹیکس ریلیف اقدامات پر بھی خصوصی سیشنز ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق بجٹ میں تنخواہ دارطبقے پر انکم ٹیکس میں ریلیف پر آئی ایم ایف کو منانے کیلئے خصوصی تیاریاں کی گئی ہیں، اس کے ساتھ ہی یہ دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے کہ صنعتوں اور تعمیراتی شعبے کیلئے بھی آئی ایم ایف کو راضی کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  وفاقی حکومت نے ضم اضلاع کیلئے ترقیاتی پیکج کی منظوری دیدی