ویب ڈیسک: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ یکطرفہ معطلی کے بعد بھارت کو سندھ طاس معاہدہ واپس بحال کرنا ہوگا، صدر ٹرمپ کی ثالثی میں فائر بندی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ بھارت سے کشیدگی کی وجہ سے کسی بڑے مالیاتی اثر کی توقع نہیں، تاہم آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ فنڈز کی ادائیگی آج متوقع ہے۔
وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ کشیدگی کے باعث کسی نئے معاشی جائزے کی رپورٹ کی ضرورت نہیں، امریکا کے ساتھ تجارتی مسائل جلد حل ہونے کی توقع ہے، جبکہ یکطرفہ طور پر معطل کرنے کے بعد اب بھارت کو سندھ طاس معاہدہ واپس بحال کرنا ہوگا۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین سیز فائر کا خیر مقدم کرتے ہیں جو صدر ٹرمپ کی ثالثی سے ممکن ہوا، اس کے ساتھ ہی حالات کو معمول کی طرف بڑھتے ہوئے دیکھ رہے ہیں جو اچھی بات ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ نیا بجٹ آنےمیں ابھی تین چار ہفتےباقی ہیں،کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا، دفاعی ضروریات کو یقینی بنانے کے سلسلے میں جو کرنا ہوگا،کیا جائے گا۔
