بھارتی جھوٹ پھر بے نقاب

پاکستان پر الزام تراشی کے معاملے میں بھارتی جھوٹ پھر بے نقاب

ویب ڈیسک: پاکستان پر الزام تراشی کے معاملے میں بھارتی جھوٹ پھر بے نقاب ہو گیا، اب کی بار ان کی اپنی ہی فوج نے بھانڈا بیچ چوراہے پھوڑ دیا، جنگ بندی معاہدے کے بعد پاکستان الزام تراشی کے معاملے پر بھارت میڈیا مسلسل منفی پروپیگنڈا کر رہا تھا، تاہم ان کی اپنی ہی فوج نے اسے جھوٹ قرار دے دیا۔
بھارتی صحافی اور میڈیا یہ پروپیگنڈا کر رہے تھے کہ پاکستانی ڈرونز بھارت میں گھوم رہے ہیں، اس کے ساتھ ہی پاکستان پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا مسلسل الزام لگا بھی رہے تھے۔ یہ بھِی کہا جا رہا تھا کہ جموں میں پاکستانی ڈرونز دیکھے اور پکڑے گئے ہیں، تاہم بھارتی فوج نے واضح کر دیا کہ ایسا کوئی ڈرون کہیں رپورٹ نہیں ہوا، پاکستان کی طرف سے کسی بھی ڈرون کی کوئی اطلاع نہیں، صورت حال پُرامن اور مکمل کنٹرول میں ہے۔
اس سے قبل پاکستانی سکیورٹی ذرائع نے بھی کہا تھا کہ بھارتی میڈیا پاکستان کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کی من گھڑت اور جھوٹی خبریں چلا رہا ہے، اس موقع پر بھی سکیورٹی ذرائع نے واضح کیا کہ پاکستان کے کسی بھی ڈرون نے سرحد یا لائن آف کنٹرول پار نہیں کی۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا من گھڑت افواہیں پھیلا رہا ہے، پاکستان سیز فائر کی مکمل پاس داری کر رہا ہے، البتہ بھارتی ڈرونز لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ پاکستان پر الزام تراشی کے معاملے میں بھارتی جھوٹ پھر بے نقاب ہو گیا.

مزید پڑھیں:  پشاور: فاٹا سٹیل انڈسٹریل ایسوسی ایشن نے بجٹ میں10فیصد ٹیکس کو مسترد کردیا