ڈی جی ایم اوز جنگ بندی

پاک بھارت ڈی جی ایم اوز جنگ بندی جاری رکھنے پر متفق

ویب ڈیسک: پاک بھارت ڈی جی ایم اوز جنگ بندی جاری رکھنے پر متفق، دونوں حکام کے مابین ہاٹ لائن پر بات چیت کا پہلا راؤنڈ مکمل ہوگیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان سیز فائرکا اگلا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے ہاٹ لائن پر بات چیت کا پہلا راؤنڈ مکمل ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کی بات چیت میں جنگ بندی جاری رکھنے پر اتفاق ہوا اور سرحدوں سے فوجیوں کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
اس دوران جہاں اس حوالے سے بھی اتفاق ہوا کہ دونوں افواج کے درمیان کوئی فائرنگ نہیں ہوگی، شہری آبادیوں کو نشانہ نہیں بنایا جائے گا، پاکستان اور بھارت کی افواج کی جانب سے ڈرونز کے ذریعے کوئی دراندازی نہیں کی جائے گی، اور یہ باتیں بھارتی میڈیا میں بھی گردش کر رہی ہیں۔
یاد رہے کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے ڈی جی ایم اوز کے مابین بات چیت شرو ع ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا تھا تاہم اب یہ رابطہ ہوگیا۔

مزید پڑھیں:  جلاوطن ایرانی شہزادے رضا پہلوی کی اسرائیلی وزیرِ اعظم سے ملاقات