ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس 15 مئی کو طلب کر لیا گیا ہے، اور اجلاس کے حوالے سے تمام ممبران کابینہ کو دعوت نامے ارسال کر دیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے کابینہ کا 32واں اجلاس 15مئی کو پشاور میں طلب کرلیا ہے، جس کیلئے تمام ممبران کابینہ کو دعوت نامے بھی ارسال کردیئے گئے ہیں، انتظامیہ کے کابینہ ونگ کی جانب سے جاری دعوت نامہ کے مطابق صوبائی کابینہ کا 32 واں اجلاس 15 مئی کو صبح ساڑھے گیارہ بجے سیکرٹریٹ کے کابینہ روم میں منعقد ہوگا۔
اجلاس کی صدارت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کریں گے، کابینہ ونگ نے دعوت نامہ جاری کرتے ہوئے تمام وزراء ، مشیران اور خصوصی معاونین کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی ہے، دعوت نامہ میں کہا گیا ہے کہ اجلاس کا ایجنڈا بعد میں جاری کیا جائیگا۔ اجلاس میں متعدد اہم امور زیر غور لائیں جائیں جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔
