پشاور میں ڈرونز اور کواڈ کاپٹرز

پشاور میں ڈرونز اور کواڈ کاپٹرز اڑانے پر ایک ماہ کیلئے پابندی عائد کر دی گئی

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور میں ڈرونز اور کواڈ کاپٹرز اڑانے پر ایک ماہ کیلئے پابندی عائد کر دی گئی ہے، جبکہ خلاف ورزی کرنے والے کیخلاف کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے۔
پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایک ماہ کیلئے پشاور میں ڈرونز اور کواڈکاپٹر اڑانے پر پابندی عائد کردی ہے، جبکہ خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف دفعہ 188کے تحت کارروائی کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے جاری حکم نامہ کے مطابق یہ فیصلہ اہم تنصیبات کے تحفظ اور عوام کے جان و مال کی سلامتی کیلئے کیا گیا ہے، موجودہ صورتحال کے پیش نظر یہ اقدام ناگزیر ہو چکا تھا تاکہ ممکنہ شرپسندی، بدامنی یا غیر قانونی سرگرمی سے پیشگی نمٹا جا سکے،یہ پابندی 30 دن کے لیے نافذالعمل رہے گی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کے جارح مزاج کرکٹر حسن نواز رشتہ ازدواج میں منسلک