ویب ڈیسک: حکومت کا یوٹیلٹی سٹورزکی نجکاری کا اعلان، فہرست میں نام شامل، فرسٹ وومن بینک، ایچ بی ایف سی اور زرعی ترقیاتی بینک کی نجکاری سمیت ، روزویلٹ کے حوالے سے بھی اشارے دیئے جانے لگے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے یوٹیلٹی سٹورز کی نجکاری کا اعلان کرتے ہوئے اسے بھی نجکاری کیے جانے والے اداروں کی فہرست میں شامل کرلیا۔ قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران تحریری بیان میں وزیر برائے نج کاری عبدالعلیم خان نے بتایا کہ اگلے چار سال میں 24 اداروں کی نج کاری کی جائے گی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ نقصان میں چلنے والے اداروں کی نجکاری کی جارہی ہے، اس کے ساتھ تین بینک فرسٹ وومن بینک، ایچ بی ایف سی اور زرعی ترقیاتی بینک کی بھی نجکاری کی جائے گی، پاکستان انجیئرنگ کمپنی، سندھ انجینئرنگ لمیٹڈ بھی نجکاری لسٹ میں شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ توانائی شعبے میں بجلی پیدا اور تقسیم کرنے والی 12 کمپنیاں اور امریکا میں روزویلٹ ہوٹل بھی نجکاری کی لسٹ میں شامل ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ روزویلٹ سے منفرد پراپرٹی آپ کو نہیں ملے گی، حکومت سوچ رہی ہے کہ جوائنٹ وینچر کے طور پر اس پر کام کرے، دوسری صورت میں حکومت روزویلٹ کو مکمل طور پر بیچنا چاہتی ہے۔
یاد رہے کہ حکومت کا یوٹیلٹی سٹورزکی نجکاری کا اعلان، فہرست میں نام شامل، فرسٹ وومن بینک، ایچ بی ایف سی اور زرعی ترقیاتی بینک کی نجکاری سمیت ، روزویلٹ کے حوالے سے بھی اشارے دیئے جانے لگے ہیں۔
