امریکا اور چین 90 روز کیلئے

امریکا اور چین 90 روز کیلئے ٹیرف میں 115 فیصد کمی پر متفق

ویب ڈیسک: ٹیرف کیے معاملے پر امریکہ چین میں کسی حد تک معاملات طے پا گئے، جنیوا میں ہونے والے مذاکرات کے دوران امریکا اور چین 90 روز کیلئے ٹیرف میں 115 فیصد کمی پر متفق ہو گئے۔
جنیوا میں چینی حکام کی امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ سے ملاقات ہوئی جس میں ٹیرف میں کمی پر اتفاق کیا گیا، جس کا اعلان امریکی وزیر خزانہ کی جانب سے کیا گیا ہے۔
امریکی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ امریکا اورچین نے باہمی تجارتی ٹیرف میں 115فیصد کمی پر رضامندی ظاہرکردی ہے، دونوں ممالک نے اقدامات 90 دن کے لیے موخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری جانب چینی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات میں کافی پیشرفت ہوئی ہے، ٹیرف میں کمی دونوں ممالک اور دنیا کے مشترکہ مفاد میں ہے، امیدہے امریکا تجارت کے معاملے پرچین کے ساتھ کام کرتا رہیگا۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات میں طے پایا ہے کہ امریکا درآمد ہونے والی چینی مصنوعات پر30 فیصد ٹیرف عائد ہوگا اور چین درآمد ہونے والی امریکی مصنوعات پر 10 فیصد ٹیرف ہوگا۔

مزید پڑھیں:  ایران کا موساد ہیڈکوارٹر اور اسرائیلی فوجی انٹیلی جنس پر میزائل حملہ