ویب ڈیسک: پاک بھارت کشیدگی ختم ہونے کے بعد اب پاکستان سپر لیگ ری شیڈول میچز کا آغاز 17 مئی سے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ ری شیڈول کر دی گئی ہے، جس کے بعد اب لیگ کے باقی میچز کا آغاز 17مئی سے راولپنڈی میں ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 10 کو ری شیڈول کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 10 کے میچز 17 مئی سے 25 مئی تک کھیلے جائیں گے، کھلاڑیوں کو رپورٹ کرنے کیلئے دو دن کا وقت دے دیا گیا۔ پی ایس ایل کا نیا شیڈول فرنچائزز کے ساتھ بھی شیئر کردیا گیا۔
بھارتی جارحیت اور پاکستان کی جانب سے جوابی کارروائی کے باعث پاکستان سپر لیگ 10 کو عارضی طور پر معطل کردیا گیا تھا، آپریشن بنیان مرصوص کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان 10 مئی کو سیز فائر ہوگیا تھا۔یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ ری شیڈول میچزکا آغاز 17 مئی سے ہوگا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے سپر لیگ 10 کے باقی میچز کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیگ کے باقی میچز 17 مئی سے دوبارہ شروع ہوں گے، جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 25 مئی کو کھیلا جائے گا۔
چیئرمین پی سی بی نے تمام ٹیموں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جذبہ، جنون اور جیت کی جنگ دوبارہ شروع ہونے کو تیار ہے۔
محسن نقوی کے اس اعلان کے بعد شائقین کرکٹ میں ایک بار پھر جوش و خروش دیکھنے میں آ رہا ہے، اور تمام ٹیمیں ٹائٹل کی دوڑ میں واپس میدان میں اتریں گی
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت جنگ کے باعث پی ایس ایل غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا تھا۔
