ویب ڈیسک: بجٹ میں صنعتوں کے خام مال پر ودہولڈنگ ٹیکس ختم کئے جانے امکان، وزیراعظم شہباز شریف نے پیداواری صنعت اور تعمیراتی صنعت کیلئے ریلیف کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں صنعتوں کیلئے بڑے ریلیف کی تیاریاں جاری ہیں، بجٹ میں صنعتوں کے خام مال پر ودہولڈنگ ٹیکس ختم کئے جانے امکان بھِ ظاہر کیا جانے لگا۔ اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف نے پیداواری صنعت اور تعمیراتی صنعت کیلئے ریلیف کی ہدایت کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے صنعت کاروں کی تجاویز کی روشنی میں ریلیف کے اقدامات تجویز کیے، اور وزیراعظم کی ہدایت کی روشنی میں پیداواری صنعت کو خام مال میں ریلیف دینے کا امکان ہے۔ جس سے ٹیکس ری فنڈ کا حجم کم ہوگا۔
ذرائع کے مطابق بجٹ میں پراپرٹی کے لین دین پر بھی ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کی تجویز زیرغور ہے اور پراپرٹی کی خرید و فروخت پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم ہونے کا امکان ہے۔ آئندہ بجٹ میں آئی ایم ایف کے ساتھ اس سلسلے میںخصوصی سیشن ہوگا اور وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں ریلیف پر آئی ایم ایف کو راضی کیا جائے گا۔
