چوٹیوں کی فیس 2سال کیلئے ختم

کوہ پیماوں کیلئے تمام چوٹیوں کی فیس 2سال کیلئے ختم

ویب ڈیسک: کوہ پیماوں کیلئے تمام چوٹیوں کی فیس 2سال کیلئے ختم، تریچ میر کی پہلی کامیاب چڑھائی کی 75ویں سالگرہ منایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے سال 2025ء کو تریچ میر کا سال قرار دے دیا ہے جس کا مقصد 1950ء میں تریچ میر کی پہلی کامیاب چڑھائی کی 75ویں سالگرہ کو منانا ہے۔ اس موقع پر پلاٹینم جوبلی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جس میں بیس کیمپ تک ٹریکنگ اور چوٹیوں پر مہمات شامل ہوں گی۔
ڈائریکٹر جنرل کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی حبیب اللہ عارف کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق ہندوکش کے پہاڑی سلسلے میں کوہ پیمائی کیلئے آنے والے پیشہ ور غیرملکی اور بین الاقوامی کوہ پیمائوں پر بھی ہوگا، توقع ہے کہ اس اقدام کے نتیجہ میں خیبرپختونخوا میں کوہ پیمائی اور سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا اور یہاں کی ثقافت اور پاکستان اور بالخصوص خیبرپختونخوا کا مثبت چہرہ اجاگر ہونے میں مدد ملے گی۔
ڈی جی کے مطابق وزیر اعلیٰ کی منظوری کے بعد خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی نے ہندوکش رینج میں واقع تمام بلند پہاڑی چوٹیوں کیلئے کوہ پیمائوں کی رائلٹی فیس کو دو سال کیلئے معاف کر نے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، اس اقدام سے سیاحوں اور کوہ پیمائوں کو ہندوکش کی بلند چوٹیوں تک رسائی میں آسانی ہوگی اور صوبے میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔
یاد رہے کہ کوہ پیماوں کیلئے تمام چوٹیوں کی فیس 2سال کیلئے ختم، تریچ میر کی پہلی کامیاب چڑھائی کی 75ویں سالگرہ منایا جائے گا۔ اس اقدام کے نتیجہ میں خیبرپختونخوا میں کوہ پیمائی اور سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا اور یہاں کی ثقافت اور پاکستان اور بالخصوص خیبرپختونخوا کا مثبت چہرہ اجاگر ہونے میں مدد ملے گی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور امریکہ کاتجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق