محکمہ صحت کیلئے 22ارب 25 کروڑ

محکمہ صحت کیلئے 22ارب 25 کروڑ سے زائد کا ترقیاتی بجٹ تجویز

ویب ڈیسک: محکمہ صحت کیلئے 22ارب 25 کروڑ سے زائد کا ترقیاتی بجٹ تجویز کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت نے اگلے مالی سال کیلئے 22ارب 25 کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ تجویز کر دیا ہے، اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تمام محکموں کو ترقیاتی بجٹ تجویز کرنے کیلئے فنڈز مختص کرنے کی بالائی حد مقرر کی گئی تھی، جس کی روشنی میں محکمہ صحت نے ترقیاتی منصوبوں کیلئے بجٹ تجویز کیا ہے۔
فارمولا کے تحت مذکورہ بجٹ میں80فیصد فنڈز جاری ترقیاتی منصوبوں اور 20فیصد نئے منصوبوں کیلئے مختص کئے جائیں گے ذرائع کے مطابق ضم اضلاع میں صحت کے شعبے کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 6 ارب81کروڑ روپے تجویز کئے گئے ہیں، اس میں 6ارب13کروڑ روپے جاری ترقیاتی منصوبوں اور68کروڑ روپے نئے تجویز کئے جانے والے منصوبوں کیلئے مختص کئے جائیں گے۔
اے آئی پی یعنی تیز رفتارعملدر آمد پلان کے تحت صحت کے شعبے کیلئے 4 ارب 27 کروڑ اور50لاکھ روپے تجویز کئے گئے ہیں، جس میں تین ارب84 کروڑ70لاکھ روپے اور نئے منصوبوں کیلئے42 کروڑ 70 لاکھ روپے تجویز کئے گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ محکمہ صحت کے اگلے مالی سال کے بندوبستی اضلاع کیلئے ترقیاتی بجٹ 11 ارب 16 کروڑ 50لاکھ روپے تجویز کئے گئے ہیں اس رقم میں سے10ارب 48لاکھ روپے جاری ترقیاتی منصوبوں اور1ارب 11کروڑ 65لاکھ روپے تجویز کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  موجودہ بجٹ کسان دشمن ،کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا: شیخ وقاص اکرم