ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ منہ توڑ جواب دے کر پاک فوج نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا، اب چاہے ان کی اے ٹیم ہو یا بی ٹیم پاکستان کیخلاف میلی نظروں سے بھی نہیں دیکھ سکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ مغربی سرحد پر بھارت کی ’’بی ٹیم‘‘ دہشت گردوں کو بھی شکست دیں گے، خیبرپختونخوا پولیس سمیت تمام سکیورٹی ادارے بھارت کی ’’اے‘‘ اور ’’بی‘‘ ٹیموں کے خلاف متحد ہیں۔ بھارت خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کی پشت پناہی میں ملوث ہے، امن دشمن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔
صوبائی مشیر نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف پولیس اہلکاروں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی، خیبرپختونخوا پولیس دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہے، منہ توڑ جواب دے کر پاک فوج نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا، ان کی بی ٹیم کو بھِ سر اٹھانے نہیں دیا جائے گا۔
مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بھارت کی بی ٹیم کو سر اٹھانے نہیں دیا جائے گا، دہشت گردوں نے گزشتہ روز پشاور میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا، خیبر پختونخوا حکومت دھماکے میں شہید اہلکاروں کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے، واقعے میں ملوث عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔
