بھارت کے ساؤتھ ایشیا کا اسرائیل

پاکستان نے بھارت کے ساؤتھ ایشیا کا اسرائیل ہونے کا تاثر زائل کر دیا، فواد چودھری

ویب ڈیسک: سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاک فوج نے ایک تیر سے دو شکار کئے، ایک رو بدلہ لے لیا اور دوسرا پاکستان نے بھارت کے ساؤتھ ایشیا کا اسرائیل ہونے کا تاثر بھی ختم کر دیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ایئرفورس نے چند گھنٹوں میں بھارت کے 5 طیارے گرائے، اور ان کے 20 ایئر بیسز تباہ کیں، جو واقعہ لائق تحسین کارکردگی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیوکلیئر بہت بعد کی بات ہے، ٹریڈیشنل وار میں پاکستان نے بھارت کو دھول چٹائی ہے، پاکستان کو جو کرنا چاہیے تھا وہ کیا، پوری قوم افواج پاکستان، پاک فضائیہ کی شکر گزار ہے، دنیا میں تاثر پھیلا ہوا تھا کہ ہندوستان ساؤتھ ایشیا کا اسرائیل ہے، پاکستان نے یہ بھی تاثر ختم کیا کہ ہندوستان ساؤتھ ایشیا کا اسرائیل ہے۔
علاوہ ازیں انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے 9 مئی کے مقدمات میں فواد چودھری سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں 16 جون تک توسیع کر دی، عدالت میں فواد چودھری، علی امتیاز، کرامت کھوکھر سمیت دیگر نے حاضری مکمل کرائی.

مزید پڑھیں:  مالاکنڈ میں گاڑی حادثے کا شکار ،خاتون جاں بحق ،8افراد زخمی