ٹرمپ قطر سے لگژری طیارہ بطور

صدر ٹرمپ قطر سے لگژری طیارہ بطور تحفہ قبول کرنے پر رضامند

اویب ڈیسک: امریکی صدر ٹرمپ قطر سے لگژری طیارہ بطور تحفہ قبول کرنے پر رضامند ہو گئے۔ اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ محکمہ دفاع کو 747 طیارہ کسی معاوضے کے بغیر بطور تحفہ مل رہا ہے، یہ طیارہ عارضی طور پر 40 سال پرانے ائیرفورس ون طیارے سے تبدیل ہوگا۔
وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے وضاحت کی کہ بوئنگ کی جانب سے نئے ائیرفورس ون کی فراہمی میں تاخیر کی وجہ سے قطر کا تحفہ قبول کیا، صدارت کے اختتام پر طیارے کو ذاتی استعمال میں لانے کا ارادہ نہیں۔
اس سے قبل اپنے سوشل میڈیا بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت ہی عوامی اور شفاف لین دین ہے، ساتھ ہی ڈیموکریٹس کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بدعنوان ڈیموکریٹس اصرار کر رہے ہیں کہ ہم طیارے کی بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  کاٹلنگ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق