پاکستان پر روایتی الزامات دہرا دیئے

مودی باز نہیں آئے، قوم سے خطاب میں پھر پاکستان پر روایتی الزامات دہرا دیئے

ویب ڈیسک: جنگی جنون کا شکار مودی باز نہیں آئے، جنگ بندی کے بعد قوم سے خطاب میں پھر پاکستان پر روایتی الزامات دہرا دیئے۔
بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے قوم سے خطاب کیا لیکن اس دوران وہ آف کلر نظر آئے، مودی نے اپنی تقریر میں پہلگام واقعے کو ظلم قرار دیا اور پاکستان پر روایتی الزامات دہرا دیئے۔
انہوں نے کہا کہ نیو نارمل یہ ہے کہ بھارت خود پر حملے کا فوری جواب دے گا، پانی اور خون ساتھ نہیں بہہ سکتے، تجارت، مذاکرات اور دہشتگردی ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔ اگر پاکستان سے مذاکرات ہوئے تو دہشت گردی کے خاتمے پر ہوں گے اور کشمیر پر بات ہوگی تو وہ آزاد جموں و کشمیر پر ہوگی۔
مودی نے یہ جھوٹا بیانیہ دہرایا کہ جنگ بندی پاکستان کی درخواست پر عمل میں آئی اور کہا کہ ایٹمی حملے کی دھمکی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کاخوراک کے انتظار میں کھڑے فلسطینیوں پر حملہ ،مزید47 شہید