ویب ڈیسک: وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے وزیر مملکت ریلوے بلال اظہر کیانی پی ایم ڈی یو سربراہ مقرر کر دیئے گئے، جبکہ کابینہ ڈویژن نے اعلامیہ جاری کر دیا۔
سرکاری نوٹیفیکیشن میں وضاحت کی گئی ہے کہ وزیر مملکت بلال اظہر کیانی یہ اضافی ذمہ داری بھی انجام دیں گے، وزیراعظم نے رولز آف بزنس کی رول 3 کے تحت وزیر مملکت کو یہ اضافی ذمہ داری دی۔
