ویب ڈیسک: پی ٹی اے اور ایف آئی اے نے متحرک کردار ادا کرتے ہوئے سوشل میڈیا کی جامع مانیٹرنگ شروع کر دی۔ اس کارروائی کے دوران پی ٹی اے اور ایف آئی اے سمیت دیگر ادارے بھِی کردار ادا کریں گے۔
ذرائع کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے دوران جعلی خبریں اور اداروں کے خلاف نفرت پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی کا اغآز کر دیا گیا ہے، حکومت کی درخواست پر احمد نورانی اور وقار ملک کے یوٹیوب چینل پاکستان میں بلاک کر دیئے گئے ہیں۔
